آندھراپردیش اور اوڈیشہ کی سرحد پر حال ہی میں ہوئے انکاونٹر میں
30ماونوازوں کی ہلاکت کے واقعہ کے بعدماونوازوں کی دھمکی کے پیش نظر ریاست
کے تمام عوامی نمائندوں کی سیکوریٹی میں اضافہ
کردیا گیا۔ آج سے حکمران جماعت تلگودیشم کی جنا چیتینہ یاترا کی شروعات ہوئی ۔ ریاست کے ڈی جی پی سامباشیواراو نے ہدایت دی ہے کہ سرپنچ سے لے کر وزیر تک تمام عوامی نمائندوں کی سیکوریٹی میں اضافہ کردیا جائے ۔